پاکستان اور ترکیہ کو تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے ،ترک سفیر عرفان نذیروغلو

پاکستان اور ترکیہ کو تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے ،ترک ...
 پاکستان اور ترکیہ کو تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے ،ترک سفیر عرفان نذیروغلو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) ترکیہ کے سفیر عرفان نذیروغلو کا کہنا ہے پاکستان اور ترکیہ کو تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے کیونکہ تعلیمی تبادلے اور عوامی روابط دونوں ممالک کے تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارت خانے میں منعقدہ اوریئنٹیشن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں 2025 کے لیے ترکیہ اسکالرشپ حاصل کرنے والے 166 پاکستانی طلبہ کو رخصت کیا گیا۔

اس موقع پر سفیر نذیروغلو نے کہا ہر سال تقریباً 30 ہزار طلبہ ترکیہ اسکالرشپ کے لیے درخواست دیتے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ اس سال ریکارڈ تعداد میں پاکستانی طلبہ انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی تعلیم مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کے تحت ترکیہ میں حاصل کریں گے۔فی الحال تقریباً 5 ہزار پاکستانی طلبہ ترکیہ میں زیر تعلیم ہیں، تاہم یہ تعداد دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کی مکمل عکاسی نہیں کرتی۔ آئندہ برسوں میں اس تعداد میں تیزی سے اضافہ کیا جائے گا۔

ترکیہ سفارت خانے کے ایجوکیشن قونصلر ڈاکٹر مہمت طوفان نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور تعلیم کو تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور شرح خواندگی بڑھانے کے لیے کلیدی قرار دیا۔ انہوں نے کہا ترکیہ پاکستان کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتا ہے اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے تعلیم تک رسائی اور مواقع کی فراہمی میں ہمیشہ تعاون کرتا رہے گا۔