اغوا ہونیوالی بچی 16گھنٹوں میں بازیاب‘ ملزمہ گرفتار‘ تحقیقات شروع

    اغوا ہونیوالی بچی 16گھنٹوں میں بازیاب‘ ملزمہ گرفتار‘ تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) پولیس نے تھانہ بی ڈویژن کی حدودسے اغواء ہونے والی معصوم بچی صرف سولہ گھنٹوں میں بازیاب کر لی۔ ڈیڑھ سالہ دوشاب کو ایک برقعہ پوش اغواء کار خاتون گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اٹھا کر لے گئی تھی۔ پولیس نے شہر بھر کی ناکہ بندی اور کامیاب سرچ آپریشن کر کے کامیابی حاصل کی ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد نے اپنے دفتر میں میڈیا سے(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل مورخہ 11 فروری کی شام تقریباً پانچ بجے شام بذریعہ پکار رسکیو 15 اطلاع ملی کہ ایک ڈیڑھ سالہ بچی دوشاب جو کہ زم زم پارک علاقہ تھانہ بی ڈویژن اپنے گھر کے سامنے کھیل رہی تھی جسے ایک برقعہ پوش خاتون اغواء کر کے لے گئی ہے۔ جس پر پولیس نے ڈی پی او منتظر مہدی کی ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل جاوید اختر، ایس ایچ او بی ڈویژن بشارت اللہ نیازی کی زیر قیادت و نگرانی بچی کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں جس میں ایک ٹیم نے اغواء کے علاقہ سے متصل بلند عمارات اور سکول و کالجز سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس سے اغواء کار خاتون کا حلیہ واضع ہوا۔ پولیس نے لاری اڈا، ریلوے اسٹیشن اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی ٹیمیں تعینات کر دیں جنہوں نے ٹرانسپورٹرز سے بھی مدد حاصل کی اور بچی کی تلاش شروع کر دی۔ اسی طرح دیگر پولیس ٹیموں نے صادق ٹاؤن، دڑی سانگی، دستگیر کالونی اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کئے جبکہ اغواء کار خاتون کی تلاش کے لیے شہر کے اطراف میں بیٹھے خانہ بدوشوں کی آبادیوں کو بھی چیک کیا گیا۔ پولیس نے یہ آپریشن تقریباً سولہ گھنٹے جاری رکھا جس کے نتیجہ میں آخر کار آج غوثیہ کالونی سے اغواء کار خاتون ماریہ زوجہ غلام مصطفی عباسی کے گھر سے ڈیڑھ سالہ معصوم بچی دوشاب دختر سجاد حسین قوم راجپوت سکنہ سٹیلائٹ ٹاؤن کو بازیاب کر لیا اور اغواء کار کو بھی گرفتارکر لیا گیا ہے جس سے مزید تحقیقات و تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے یہ کامیابی انتہائی عصاب شکن مرحلے کے بعد حاصل کی جس پر ہم اللہ کے شکر گزار ہیں۔ اس سلسلہ میں تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مقدمہ نمبر 77/20 مورخہ 11/02/2020 بجرم 363 ت پ درج رجسٹر کر رکھا ہے جسے میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔ قبل ازیں بچی کی برآمدگی کے بعد ڈٖی ایس پی جاوید اختر جتوئی، ایس ایچ او بشارت اللہ نیازی اور دیگر پولیس ٹیم زم زم گراؤنڈ پہنچی اور جہاں پر انہوں نے بچی کو ورثاء کے حوالے کیا جہاں پر عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پولیس کی اس شاندار کار کردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
تحقیقات