گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےسیاسی صورتحال بہتر بنانے کیلئے  پیر پگاڑا کے بعد کن2 اہم شخصیات سے رابطہ کر لیا ؟

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےسیاسی صورتحال بہتر بنانے کیلئے  پیر پگاڑا کے ...
 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےسیاسی صورتحال بہتر بنانے کیلئے  پیر پگاڑا کے بعد کن2 اہم شخصیات سے رابطہ کر لیا ؟
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےسیاسی صورتحال بہتر بنانے کیلئے  پیر پگاڑا کے بعد کن2 اہم شخصیات سے رابطہ کر لیا ؟اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق  کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مفتیان کرام سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ملکی سیاسی صورتحال کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

"جنگ " کے مطابق کامران خان ٹیسوری نے عالم دین مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔گورنر سندھ  نے دونوں مفتیان کرام سے ملکی سیاسی صورتحال میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی  اور کہا کہ آپ تمام سیاستدانوں کو اپنے پاس بلائیں اور ان سے ملک کے مفاد کو ترجیح دینے کی درخواست کریں۔

اس سے قبل انہوں نے فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر پگاڑا سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا ۔گورنر سندھ نے سراج الحق سے بھی فون پر رابطہ کیا اور ان سے جماعت اسلامی کی امارت سے استعفا واپس لینے کا کہا ہے ۔