شیر افضل مروت کا اسلام آباد جلسے سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے پیغام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) شیر افضل مروت نے اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر پی ٹی آئی جلسہ سے متعلق ویڈیو پیغام میں تمام کارکنان اور دیگر شہریوں کو اپنے دفتر آنے کی اپیل کی ہے۔
شیر افصل مروت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فی الوقت حالات ٹھیک ہیں اور ہم کل 12 بجے میرے ایف ایٹ دفتر سے جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوں گے اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں کے کارکنان سے میرے دفتر پہنچنے کے اپیل ہے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم یہاں سے جلسہ گاہ کے لیے قافلے کی شکل میں روانہ ہوں گے پوری استقامت اور اتحاد سے جلسہ گاہ پہنچنا ہے اور اگر راستے میں کوئی رکاوٹ ہوئی اور روڈ بلاک ہوا تو اس کو بھی کلیئر کرنا ہے۔