بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پیغام جاری کردیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےعید میلاد النبیﷺ کےموقع پرمسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیغمبرصلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کےپُرمسرت موقع پر میں اپنے تمام ہم وطنوں بالخصوص اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ نے مساوات پر مبنی انسانی معاشرے کا عملی نمونہ پیش کیا اور صبر کے ساتھ سچائی کے راستے پر چلنے کا درس دیا۔ اس موقع پر، آئیے ہم سب ان تعلیمات کو اپنانے اور ملک کی ترقی کے لیے مسلسل کام کرنے کا عہد کریں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر ہم آہنگی اور اتحاد ہمیشہ قائم رہے۔ چاروں طرف خوشیاں اور خوشحالی ہو۔ سب کو عید میلاد النبی ﷺ مبارک۔