پشاور: پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث مطلوب دہشتگرد گرفتار
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں پولیس لائنز مسجد کے خودکش دھماکے میں ملوث مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مسجد دھماکے میں مطلوب دہشتگرد کو مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔گرفتار دہشتگرد گزشتہ سال سے پولیس اور دیگر اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
گرفتار دہشتگرد نے دیگر حملوں کی بھی ذمے داری قبول کی ہے، جس کا ورسک روڈ اور اڑمر پولیس پر حملوں میں ملوث گروہ سے تعلق ہے، دونوں حملوں میں استعمال ہونے والے اسلحے و باورد کی میچنگ ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ 30 جنوری 2023ء کو ہوا تھا جس کے نتیجے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت 72 افراد شہید اور 157 زخمی ہوئے تھے۔