علی امین گنڈا پور کی بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی پر پی ٹی آئی میں اختلافات ، 3گروپ سامنے آ گئے

علی امین گنڈا پور کی بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی پر پی ٹی آئی میں اختلافات ، 3گروپ ...
علی امین گنڈا پور کی بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی پر پی ٹی آئی میں اختلافات ، 3گروپ سامنے آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف میں علی امین گنڈا پور کی بطور وزیر اعلیٰ کے پی نامزدگی پر اختلافات سامنے آ گئے ۔وزارت اعلیٰ کے معاملے پر پی ٹی آئی میں 3 گروپ بنے ہوئے ہیں، مشتاق غنی، علی امین گنڈاپور اور عاطف خان وزارت اعلیٰ کے لیے گروپ کے ساتھی یا خود وزیر اعلیٰ بننا چاہتے تھے۔

"جیو نیوز " کے مطابق ذرائع  نے بتایا کہ  علی امین گنڈاپور کی نامزدگی پر اسد قیصر، مشتاق غنی، عاطف خان اور شہرام ترکئی ناخوش ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو نامزد کیا ہے جبکہ ٹکٹ کی تقسیم پر بھی عاطف خان نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر عاطف خان کو نظر انداز کیا گیا تھا۔

عاطف خان نے سوشل میڈیا پر بیانات میں علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلیٰ نہ بنانے کا اشارہ دیا تھا، انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے اچھی شہرت والے کو وزیر اعلیٰ بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔عاطف خان نے بیانات میں پرویز خٹک اور محمود خان سے اپنی مخالفت کا حوالہ بھی دیا تھا۔

 دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ظاہر شاہ طورو نے "جیونیوز "سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے نام پر سب متفق ہیں کوئی اختلاف نہیں۔

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے بھی کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا وزارت اعلیٰ سے متعلق فیصلہ قبول ہے۔