حکومت کے رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے دعوے دھرے رہ گئے، عابد صدیقی

حکومت کے رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے دعوے دھرے رہ گئے، عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کا رمضان المبارک میں سحری و افطاری اور نماز تراویح میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات و اعلانات ہوا میں معلق ہو گئے ہیں اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی کا رمضان پیکج پچک گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا احساس کرنا ہو گا، صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا، لوڈشیڈنگ سے سحر ی ، نماز فجر ، افطاری اور نماز تراویح کی عبادت میں خلل پڑ رہاہے۔ واپڈا حکام کا دوسرا ظلم یہ ہے کہ گھروں میں بجلی کے وولٹیج انتہائی کم آرہے ہیں جس سے بجلی سے چلنے والی اشیا کے جلنے سے عوام کا بہت بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہورہاہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں توانائی کی کمی کو دورکرنے کیلئے سنجیدگی دکھائے۔