سی سی پی او نے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز کو اپنے دفتر طلب کرلیا

سی سی پی او نے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز کو اپنے دفتر طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) سی سی پی او لاہور محمد امین وینس نے حال ہی میں تعینات ہونے والے تمام ایس ایچ اوز کو اپنے دفتر طلب کرلیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ طلب کیے جانیو الے تمام ایس ایچ اوز کے دوبارہ انٹرویو کیے جائیں گے اور اگر وہ انٹرویو میں پاس ہوگئے تو انکو تعینات رہنے دیا جائے گا۔سی سی پی او کو اس بات پرحیرت ہوئی ہے کہ جن ایس ایچ اوز کو انہوں نے لاہور پولیس سے نکالا اور جنکو معطل کیا وہ دوبارہ ایس ایچ او کیسے تعینات ہوگئے ۔انسپکٹر جاوید صدیق کو سی سی پی او نے لاہور پولیس کی ٹیم سے نکال کرسیکیورٹی ڈویژن میں بھجوا دیا تھا جبکہ سابق ایس ایچ او ٹاؤن شپ آصف خان کو قبضہ گروپوں کی سرپرستی پر معطل کیا گیا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سی سی پی او اب ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا میرٹ جانچنا چاہ رہے ہیں اور انہوں نے پچھلے چند روز میں تعینات ہونے والے تمام ایس ایچ اوز کو اہلیت جانچنے کے لیے طلب کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -