بہاولنگر، مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

بہاولنگر، مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نواز شریف اور مریم نواز کی ممکنہ آمد ،کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ، مسلم لیگ ن عاطف رؤف ساتھیوں سمیت گرفتار ، گرفتار ہونے والے دیگر عہدیداران میں رانا احسان، احسن اور چیئر مین عاطف رؤف کے بہنوئی ناصر مجید شامل ہیں گرفتار لیگی عہدیداران کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور رانا عاطف رؤف میونسپل کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوتے ہی کارکنان روپوش ہوناشروع ہوگئے پولیس کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ذرائع کے مطابق گرفتاریوں کے لیے 100 مسلم لیگ ن کے متحرک عہدیداران و کارکنان کی لسٹ تیار کی گئی لیکن رانا عاطف رؤف کی گرفتاری کے بعد لیگی کارکن روپوش ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -