محمد قائم خان کرمانی کی نابینا افراد کیلئے خدمات ناقابل فراموش،سید سمیع اللہ شاد

  محمد قائم خان کرمانی کی نابینا افراد کیلئے خدمات ناقابل فراموش،سید سمیع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈصوبائی برانچ(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
پنجاب کے سینئر نائب صدرسید سمع اللہ شاہ نے کہاہے کہ محمد قائم خان کرمانی کے نابینا افراد کیلئے اقدامات ناقابل فراموش ہیں جس طرح انہوں نے اپنی زندگی نابینا افراد کے لیے وقف کی یہی وجہ ہے کہ آج نابیناؤں کی اپنی ایک پہچان ہے اور وہ معاشرے کے فعال رکن کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں پی۔اے۔بی ملتان وہ واحد ادارہ ہے جہاں پر ہر نابینا افراد کوتعلیم اور تربیت کے لیے یکساں مواقع میسر کرنے کی ہر کاوش کی جاتی رہی ہے۔ محمد قائم خان کرمانی کے خلا کو پُر کرنا نہایت مشکل کام ہے لیکن ہمارے پاس سعدیہ کرمانی کی شکل میں قائم خان کی بیٹی موجود ہیں جن میں قائم خان کرمانی کیطرح ہمت و استقلال بھرا ہوا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نابینا افراد کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے میں کوئی کسر نہیں رہنے دیں گی کیونکہ وہ گذشتہ 6-7سال سے ملتان کا ادارہ قائم خان کرمانی کی زیر سرپرستی احسن انداز میں چلا رہی ہیں اور انشاء اللہ یہ ادارہ آگے بھی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کریگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزپاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈصوبائی برانچ پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرملک ظفر اقبال، پروفیسر عمردراز ڈوگر، فرخ حسین شاہ، شبیر گوہر، قاری ابراہیم، رانا اشفاق، سعید احمد قریشی، سعدیہ کرمانی، محمد نصرُاللہ، خلیل احمد، ملک سجاد حیدر، میاں محمد بخش، محمد مشتاق اور قاری اصغر نیاز نے شرکت کی اجلاس میں صدر پی۔اے۔بی پنجاب محمد قائم خان کرمانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا۔ اس موقع پر پی۔اے۔بی پنجاب کے تمام عہدیداران اور ممبران کی مشاورت سے محمد قائم خان کرمانی کے انتقال کے باعث پی۔اے۔بی پنجاب کے صدر کی سیٹ خالی ہونے پر صدر کا انتخاب بھی کیا گیا جس کے لیے سمیع اللہ شاہ نے سعدیہ کرمانی کا نام صدر کیلئے تجویز کیا اور عمردراز ڈوگرنے اس کی تائید کی۔ اسکے بعد تمام ممبران نے متفقہ طور پر سعدیہ کرمانی کو صدر منتخب کیا۔ اسکے بعد ممبر ایگزیکٹو کی سیٹ پر ملک سجاد حیدر کا نام ملک ظفر نے تجویز کیا اور فرخ حسین شاہ نے اسکی تائید کی۔ تمام ہاؤس نے متفقہ طور پر ملک سجاد حیدر کو ایگزیکٹو ممبر منتخب کیا۔ اجلاس میں نئے منتخب ہونے والے عہدیداران سے سمیع اللہ شاہ نے حلف لیا اور اجلاس میں محمد قائم خان کرمانی کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔
سمیع اللہ شاد