سعودی حکومت کا رواں برس 70 لاکھ عمرہ ویزے جاری کر نے کا فیصلہ،زائرین کو ہر ممکن سہو لیات فراہم کی جائیں گی:سیکریٹری وزارت حج عمرہ

سعودی حکومت کا رواں برس 70 لاکھ عمرہ ویزے جاری کر نے کا فیصلہ،زائرین کو ہر ...
سعودی حکومت کا رواں برس 70 لاکھ عمرہ ویزے جاری کر نے کا فیصلہ،زائرین کو ہر ممکن سہو لیات فراہم کی جائیں گی:سیکریٹری وزارت حج عمرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس 70 لاکھ عمرہ ویزے جاری کیے جائیں گے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 لاکھ زیادہ ہیں ،صرف پاکستان سے 18 لاکھ 25 ہزار معتمرارض مقدس پہنچیں گے ۔

اس حوالے سے وزارت حج عمرہ کے سیکریٹری انجینئر عبد العزیزالد منہوی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ دنیا بھر سے روزانہ 40 ہزار معتمر ارض مقدس پہنچتے ہیں جب کہ ان میں سے دوبارہ واپس جانے والوں کی تعداد 14 ہزار 500 ہے۔انہوں نے بتایا کہ امسال عمرہ سیزن 15 شوال تک رہے گا جس کے لیے گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 لاکھ سے زائد عمرہ ویزے جاری ہوں گے جس کے تمام تر ممکنہ انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عمرہ زائرین کو ہر ممکن سہو لیات فراہم کی جائیں گی ، مصر سے اب تک 3 لاکھ 83 ہزار معتمرین آئے ہیں جب کہ انڈونیشیا سے اب تک 5 لاکھ 44 ہزار معتمر ارض مقدس پہنچ چکے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے ۔

مزید :

عرب دنیا -