ادیتیہ رائے کپورفلم’’فتور‘‘ کی تیاری میں دن رات مصروف

ادیتیہ رائے کپورفلم’’فتور‘‘ کی تیاری میں دن رات مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے نئے اداکار ادیتیہ رائے کپور ان دنوں اپنی نئی فلم ’’ فتور‘‘ کی تیاری میں مصروف ہیں ، بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتیہ فلم کی شوٹنگ کے لیے زیادہ تر وقت فلم کے سیٹ پر ہی گزارتے ہیں اور شوٹنگ کے بعد گھر یا قریبی ہوٹل میں نہیں جاتے بلکہ سیٹ کے قریب اپنی وین ہی میں سوتے ہیں اور تازہ دم ہو کر واپس فلم کی عکس بندی کرنے لگ جاتے ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتیہ رائے کیمرہ مین کے ساتھ اپنے کرداروں کا جائزہ بھی لیتے ہیں تا کہ اپنے کرداروں کو مزید بہتر کر سکیں ،فلم میں کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -