ملک کی بہتری کیلئے تمام تاریخی کام پیپلزپارٹی نے کیے،شرجیل میمن 

ملک کی بہتری کیلئے تمام تاریخی کام پیپلزپارٹی نے کیے،شرجیل میمن 
ملک کی بہتری کیلئے تمام تاریخی کام پیپلزپارٹی نے کیے،شرجیل میمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن  کا کہنا ہے کہ ملک کی بہتری کیلئے تمام تاریخی کام پیپلزپارٹی نے کیے،18ویں ترمیم کو اصل صورت میں بحال پیپلزپارٹی نے کیا، ملک کو ایٹمی طاقت بنانا ہو وہ پیپلزپارٹی نے کیا،سندھ میں سیلاب کے باعث تباہی کے مناظر تھے ، تاریخی سیلاب آیا،صحافیوں کیلئے آواز بلند کرنا ہو تو وہ پیپلزپارٹی کرتی ہے۔

حیدر آباد پریس کلب میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ بی بی شہید نے مارشل لا ء کے دور میں سڑکوں پر نکل کر جدوجہد کی،جو صحافت سے رشتہ پیپلزپارٹی کا رہا ہے وہ کسی پارٹی کا نہیں رہا،شہید بے نظیر بھٹو نے سڑکوں پر نکل کرآزادی صحافت کیلئے جدوجہد کی،اس وقت آزادی صحافت ایک بہت بڑا چیلنج بنا ہوا ہے، پیپلزپارٹی میں برداشت کا جومادہ ہے وہ کسی پارٹی میں نہیں۔ پیپلزپارٹی کے خلاف سوچی سمجھی مہم چلائی گئی،سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت پرتنقید کی گئی،پیپلزپارٹی نے تنقید کو ہمیشہ برداشت کیا،پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف کردار کشی کی مہم چلائی گئی،پیپلزپارٹی نے سب کچھ برداشت کیا۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے تمام تاریخی کام پیپلزپارٹی نے کئے،18ویں ترمیم کو اصل صورت میں بحال پیپلزپارٹی نے کیا، ملک کو ایٹمی طاقت بنانا ہو وہ پیپلزپارٹی نے کیا،سندھ میں سیلاب کے باعث تباہی کے مناظر تھے ، تاریخی سیلاب آیا،صحافیوں کیلئے آواز بلند کرنا ہو تو وہ پیپلزپارٹی کرتی ہے،کووڈ کے دور میں پیپلزپارٹی کے وزرا ءایک پیر پر کھڑےہو کر خدمت کررہے تھے، صوبوں کو حقوق دینے ہوں تو پیپلزپارٹی دیتی ہے،سیلاب کے بعد 21لاکھ گھر بنانے ہوں تو وہ پیپلزپارٹی دیتی ہے، ہم کوئی احسان نہیں کررہے ، یہ ہمارا فرض ہے،ان کا کہناتھا کہ سندھ کے محکمے سب سے زیادہ کام کر رہے ہیں،پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کیساتھ کھڑی ہوتی ہے۔