26 ویں آئینی ترمیم میں اتنی غلطیاں  ہیں کہ حکومت کو 27 ویں ترمیم لانا ہی پڑے گی: بیرسٹر علی ظفر

26 ویں آئینی ترمیم میں اتنی غلطیاں  ہیں کہ حکومت کو 27 ویں ترمیم لانا ہی پڑے گی: ...
26 ویں آئینی ترمیم میں اتنی غلطیاں  ہیں کہ حکومت کو 27 ویں ترمیم لانا ہی پڑے گی: بیرسٹر علی ظفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں بہت غلطیاں ہیں جس کی وجہ سے حکومت 27 ویں ترمیم ضرور لائے گی۔سماء نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے تھا اور میں نے پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کی مخالفت کی تھی، تاہم پارٹی کا فیصلہ ماننا پڑا، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی کہا کہ اب بائیکاٹ نہیں کرنا، جوڈیشل کمیشن نے ججزاور بینچز کی تشکیل کرنی ہے،  ہم جوڈیشل کمیشن میں شامل ہوں گے اور بانی پی ٹی آئی نے 2 نام دیئے ہیں ، جلد وہ حکومت کو دیں گے۔بیرسٹر علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر قانون اعظم نذیر نے کہا ہے27 ویں ترمیم نہیں آرہی تو مان لیتے ہیں لیکن چھبیسویں آئینی ترمیم میں اتنی غلطیاں  ہیں کہ حکومت کو ستائیسویں ترمیم لانا ہی پڑے گی ، البتہ اس میں وقت لگ سکتا ہے۔

مزید :

قومی -