کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 2 مغوی بازیاب

کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 2 مغوی بازیاب
کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 2 مغوی بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ضلع شکارپور کی حدود میں کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرکے 2 مغوی  بازیاب کروالیے۔

ڈان نیوز کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس شاہزیب چاچر نے کہا کہ کچوکیٹی میں مشترکہ ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو 2 مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ بازیاب کیے جانے والوں میں پنجاب کا رہائشی عبدالحمید بلوچ اور کراچی کا رہائشی علی عباس شامل ہیں، ڈاکوؤں نے دونوں شہریوں کو ایک ماہ قبل ہنی ٹریپ کرکے اغوا کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شکارپور میں ہی پولیس اور رینجرز نےکچے میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد 2 کمسن مغوی بچوں اور ایک پولیس اہلکارکو بازیاب کرالیا تھا۔پولیس نے رینجرز کے ہمراہ کچے میں ناپرکوٹ تھانہ کی حدود میں آپریشن کیا تھا، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، فائرنگ کے تبادلےکے بعد 5 سالہ ولید میمن اور 2 سالہ ناصر عباس سمیت محمد اسماعيل شرنامی اہلکارکو بازیاب کر لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے 3 ساتھی فرار ہوگئے تھے۔

مزید :

جرم و انصاف -