کالعدم جنداللہ سندھ کا امیر عارف فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک

کالعدم جنداللہ سندھ کا امیر عارف فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حب (ویب ڈیسک) رینجرز نے حب میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم جنداللہ سندھ کے امیر اور تحریک طالبان سندھ کے نائب امیر عارف عرف انجم عرف عباس کو سندھ کے نائب امیر عارف عرف انجم عرف عباس کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشتگرد القاعدہ ، جماعت الاحرا اور داعش کے ساتھ تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث تھا ، ان خیالات کا اظہار جمعے کو رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ملزم نے کراچی کے سابق کور کمانڈر جنرل احسن سلیم کی گاڑی پر حملہ کیا تھااور ملزم نے سابق صدر پاکستان آصف علی زراری کے چیف سیکیورٹی آفیسر بلال شیخ پر جان لیوا حملہ کیا تھا جبکہ ملزم نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کراچی اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔

مزید :

حب -