مانگا منڈی میں گندگی کے ڈھیروں سے تعفن پھیلنے لگا،عوام پریشان

    مانگا منڈی میں گندگی کے ڈھیروں سے تعفن پھیلنے لگا،عوام پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگامنڈی(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)مانگا منڈی میں جا بجا گندگی کے ڈھیر،تعفن پھیلنے سے سانس لینا دشوار،لوگ امراض میں مبتلا ہونے لگے ۔ انتظامیہ کی لاپرواہی غفلت کی وجہ سے دکاندار اور تمام ریسٹورنٹ والے کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے  سڑکوں پر پھینک دیتے ہیں،صفائی کرنے والے کئی کئی روز نظر ہی نہیں آتے، مانگا منڈی شہر اور گردونواح کی آبادیاں اس وقت گندگی کے ڈھیروں سے بھری پڑی ہیں۔ چوک مانگا منڈی ملتان روڈ، ہسپتال روڈ، رائے ونڈ، پھولنگر روڈ پر ہر طرف گندگی ہی گندگی دیکھنے کو ملتی ہے۔ سیوریج سسٹم بند ہوا پڑا ہے جس کے باعث نالیوں کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہو جاتا ہے جس کی بدولت نمازی حضرات کا باوضو رہنا ناممکن بن گیا ہے۔بچوں اور بڑوں کا گھروں سے باہر نکلنا دشوار ہو چکا ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی میں غفلت برتنے والے عملہ کے خلاف سخت ترین کارروائی کرتے ہوئے علاقہ بھر میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے احکامات دیے جائیں۔

  نااہل عملہ کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے