عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر  طاہر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری 

  عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر  طاہر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سول جج عبدالنعیم نے بیوی کو خرچہ نہ دینے کے خلاف کیس میں عدالتی حکم کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر محکمہ ہائر ایجوکیشن کے افسر طاہر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں درخواست گزارماہ جبین نے اپنے وکیل یاسین بٹ کی وساطت سے دائردعویٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے طاہر الیاس کو50 ہزار ماہانہ ادائیگی کا حکم دیاتھا،اب تک 21 لاکھ روپے بن چکے ہیں لیکن اس ضمن میں خرچا ادا نہیں کیا جا رہا،عدالت نے مذکورہ بالا حکم کے ساتھ کیس کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزید :

علاقائی -