گوادر اور پسنی کے درمیان گردو غبار کا طوفان، متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں 

 گوادر اور پسنی کے درمیان گردو غبار کا طوفان، متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پسنی  (مانیٹرنگ ڈیسک)گوادر اور پسنی کے درمیان تیز آندھی اور گردو غبار کے طوفان کے باعث ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی اور گوادر شہرکو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔آندھی کیباعث حدنگاہ متاثر ہونیسے مکران کوسٹل ہائی وے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ گوادر اور پسنی کیدرمیان تیز آندھی اور گردو غبار کاطوفان شروع ہوا جس کے باعث پسنی۔گوادر کے درمیان ٹرانسمیشن لائن متاثر ہوئی اور گوادر شہرکو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔دوسری جانب تیز آندھی اور گرد کی وجہ سے گوادراورپسنی کیدرمیان مکران کوسٹل ہائی وے پر حد نگاہ متاثر ہوئی۔ انتظامیہ کے مطابق حدنگاہ متاثر ہونیسیکوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کے مختلف حادثات پیش آئے ہیں۔حادثات میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
طوفان

مزید :

صفحہ اول -