قطر کے حوالے سے گروپ چار اپنے موقف پرقائم ہے، مصر

قطر کے حوالے سے گروپ چار اپنے موقف پرقائم ہے، مصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ(این این آئی)مصر کے وزیرخارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سرگرم چار عرب ممالک [سعودیہ، امارات، بحرین اور مصر] قطر ساتھ جاری بحران کے حوالے سے باہمی بات چیت، تعاون اور مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ قطر کے ساتھ بحران ختم کرنے کے لیے کوئی اپیل نہیں کریں گے اور نہ ہی اپنے موقف سے پیچھے ہٹیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق قاہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ سامح شکری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چاروں عرب ممالک کی فوج، شہریوں اور پولیس نے قربانیاں دیں۔
، ہمارے اندورنی معاملات میں مداخلت کی گئی، ہم عالمی اتحادوں کے ایجنٹ نہیں ہوسکتے، بعض ممالک دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کرتے اور انہیں پھلنے پھولنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قطر کے ساتھ جاری بحران کے حوالے سے چاروں عرب ممالک کا موقف ایک ہے اورہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مصر عالمی برادری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لے قیام امن کی مساعی کے لیے کام مررہا ہے۔ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف لڑائی میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے عالمی سطح پر قیام امن کے لیے بین الاقوامی تنازعات کی بنیادی وجوہات جاننے کے لیے خصوصی کمیٹیوں کی تشکیل پر بھی زور دیا۔

مزید :

عالمی منظر -