آئی جی سندھ نے ٹریفک  پولیس اہلکار پر تشدد کا نوٹس لے لیا 

  آئی جی سندھ نے ٹریفک  پولیس اہلکار پر تشدد کا نوٹس لے لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)بلدیہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ٹرک ڈرائیور کا ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کے حوالے سے میڈیا فوٹیج پر آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور ایس ایس پی ویسٹ سے تمام تر ضروری قانونی اقدامات پر مشتمل علیحدہ علیحدہ رپورٹس فی الفور طلب کرلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور کے تشدد سے زخمی ٹریفک اہلکار کو تمام ترابتدائی طبی امداد فراہم کی جائے اور واقعہ کی تفتیش انتہائی غیرجانبداری سے کرتے ہوئے متاثرہ اہلکار کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔