وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔جیو نیوز کے مطابق آصف درانی نے مئی 2023 میں عہدہ سنبھالا تھا۔آصف درانی کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پاکستان نے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے کی اسامی خالی قرار دے دی۔