جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارت خانے کا جشن آزادی کی مناسبت سے آن لائن سیشن

جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارت خانے کا جشن آزادی کی مناسبت سے آن لائن سیشن
جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارت خانے کا جشن آزادی کی مناسبت سے آن لائن سیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(رضا شاہ)جنوبی کوریا میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ یوم آزادی پاکستان منانے کے لئے پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ایک آن لائن سیشن کا اہتمام کیا گیا۔  آن لائن سیشن میں سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ،  ہیڈ آف چانسلری سارہ سرور،  کمرشل کونسلر عمران رزاق،  کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمد عادل خان اور  ڈیفنس اتاشی کرنل سید چنگیز ظفر کے علاوہ  کثیر تعداد میں جنوبی کوریا میں مقیم پاکستانی طلباء، تاجروں،  مزدوروں اور بچوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ سیشن کے دوران پاکستانی کمیونٹی کوریا اور پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے اراکین کی جانب سے بنائی گئی ڈاکومنٹریز، ملی نغمے اور ویڈیوز بھی چلائی گئیں۔ سفیرِ پاکستان ممتاز زہرا بلوچ نے شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور کوریا میں مقیم پاکستانیوں کو یکجہتی اور  اتحاد  سے رہنے کا کہتے ہوئے کہا کہ ہر وہ کام کیا جائے جس سے پاکستان کا بہتر سے بہتر امیج دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے۔ آخر میں نمایاں خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں کو اسناد دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔