اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک دیا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان 6 Gکے علاقے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق غیر ملکی خاتون کو نامعلوم افراد ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک کر گئے جبکہ پولیس کو اطلاع شہری نے 15 پر کال کر کے دی۔متاثرہ خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ مجھ پر 5 روز تک جنسی تشدد کیا جاتا رہا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ 28 سالہ غیر ملکی خاتون کا تعلق بیلجیم سے ہے، متاثرہ خاتون کو میڈیکل چیک اَپ کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا ہے۔