عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
 عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ 

رپورٹ کے مطابق بدھ کو امریکی خام تیل اور پٹرول کے ذخائر میں کمی کے تخمینوں کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، برینٹ کروڈ کی قیمت 32 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے سے 81.01 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے نرخ 33 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 78.68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئے ۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔

مزید :

بزنس -