ملی یکجہتی کونسل کا9رکنی وفد ایران روانہ ہوگیا

ملی یکجہتی کونسل کا9رکنی وفد ایران روانہ ہوگیا
ملی یکجہتی کونسل کا9رکنی وفد ایران روانہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا9رکنی وفد کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی قیادت میں ایران روانہ ہوگیا،ایک ہفتہ کے دورہ میں ایرانی قیادت، جامعات کے وائس چانسلرز اور علماء سے ملاقاتوں کا نظام کار بنایا گیا ہے،عراق میں امریکی حملہ میں جاں بحق ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی شہید کے خاندان سے بھی تعزیت کی جائے گی،وفد میں علامہ عارف واحدی،پیر صفد ر گیلانی،علامہ ثاقب اکبر،رضیت بااللہ،طاہر الرحیم نقشبندی،علامہ مشہود سلفی اور خاتون رہنما شامل ہیں۔

لاہور ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان اور ایران اسلامی ہمسایہ ملک ہیں،ایران کے اسلامی انقلاب کے بعد عالمی استعمار امریکہ نے عالم اسلام کو تقسیم رکھنے کا شیطانی کھیل جار ی رکھا ہوا ہے،اسلامی ممالک کے وسائل ہڑپ کرنے کے لیے اسلحہ،بارود،خون اور جنگ مسلط کی ہوئی ہے،امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایران پرحملہ کےلیےنیاجنگی محاذمنتخب کیا ہے،افغانستان،عراق،فلسطین،یمن میں امریکہ ناکام اورعاجزہوگیا ہے،ایران سعودی عرب تعلقات کی کشیدگی کی آڑ میں امریکہ اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے،عالم اسلام بیدار ہورہا ہے دوست اور شمن کی پہچان واضح ہورہی ہے، اب امریکہ طویل مدت کے لیے عالم اسلام کو یرغمال نہیں رکھ سکے گا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ عالم اسلام کا مشترکہ مفاد ہے کہ خلیج میں کشیدگی ختم ہو،خلیج میں جنگ کے شعلے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیں گے،امریکہ کا تمام اسلامی ممالک سے بے دخل ہونا ہی امریکہ سے اصل انتقام ہے،ملی یکجہتی کونسل کی اتحاد امت کے لیے جہد مسلسل مسلم عوام کے تحفظ کے لیے ہے۔