اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا ، اہم فیصلے متوقع 

 اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا ، اہم فیصلے متوقع 
 اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا ، اہم فیصلے متوقع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج (جمعرات کے روز)ہو گا ، اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا جبکہ اہم فیصلے بھی متوقع ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی آج(جمعرات) کے روزہونے والے اجلاس میں 5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دے گی، ٹیکسٹائل پالیسی میں انڈسٹری کی بحالی کیلئےمراعات رکھی گئی ہیں جبکہ بندٹیکسٹائل ملزکی بحالی کیلئےبھی خصوصی اقدامات کئےجانےکاامکان ہے۔ای سی سی منظوری کےبعد وفاقی کابینہ سے ٹیکسٹائل پالیسی کی حتمی منظوری لی جائے گی۔ذرائع کا کہناہے کہ ٹیکسٹائل پالیسی میں انڈسٹری کی بحالی کیلئےمراعات رکھی گئی ہیں جبکہ بندٹیکسٹائل ملزکی بحالی کیلئےبھی خصوصی اقدامات کئے جانے اور ٹیکسٹائل برآمدی صنعتوں کوبجلی گیس میں رعایت دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی ٹیکسٹائل مل لگانے کیلئے خصوصی پیکج رکھاگیاہے، موثرٹیکسٹائل پالیسی نہ ہونے سے گزشتہ دورمیں 200ملز بند تھیں، وزیراعظم کی ہدایت پر پانچ سالہ پالیسی تیار کی گئی ہے۔اجلاس میں روڈ ٹومکہ منصوبےکےلیےسعودی حکام کو ساز و سامان کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ ملنے کا امکان ہے جبکہ پاکستانی حجاج کی امیگریشن اور کسٹمز کلیئرنس اب مقامی ایئرپورٹس پر ہی ہوگی،اسلام آباد کی طرح کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹس پر بھی سہولت دینے کی تجویز ہے۔اجلاس میں  چینی کی کمرشل درآمد پر ڈیوٹیز اور ٹیکس چھوٹ کی منظوری کا امکان ہے جبکہ ود ہولڈنگ ٹیکس 5.5 سے 0.25 فیصد اور 3 فیصد ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس صفر کرنے کی تجویز ہے۔