اوپن بیلٹ سے الیکشن کرانے سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا،فیصل جاوید 

  اوپن بیلٹ سے الیکشن کرانے سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا،فیصل جاوید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آئی این پی) رہنما تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اوپن بیلٹ سے الیکشن کرانے سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا، تحریک انصاف حکومت کی کوشش ہے کہ امیدواروں کی خریدوفروخت کو ختم کیا جائے اور اصل نمائندگی کو آگے آنے کا موقع ملے۔ رہنما تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑے ہیں، کسی بھی فورم پر اپنی صفائی میں کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے اور جو ثبوت پیش کئے وہ بھی جعلی نکلے ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مریم نواز ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی اصل مالک ہیں جبکہ شریف خاندان نے غریب عوام کا پیسہ بیرون ملک منتقل کیا اور اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے ایف اے ٹی ایف کے ماملے پر بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کسی صورت استعفیٰ نہیں دے گی۔ 
فیصل جاوید