غذائیت سے بھرپور خوراک!
صباح یاور خان
سبزیاں جیسے بروکولی، پالک، سبز مٹر، اور بہت سی چیزیں ان لوگوں کے لیے پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں جو پودوں پر مبنی غذا کھاتے ہیں۔ یہ پروٹین کے ساتھ ساتھ فائبر، وٹامنز، آئرن، پوٹاشیم اور بہت سی غذائی اجزاء اور معدنیات کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔
چکن: اگرچہ چکن پروٹین کا سب سے عام اور آسانی سے دستیاب ذریعہ ہے لیکن اسے پکانا بورنگ ہوسکتا ہے۔ تاہم آپ چکن کو سلاد میں بیس کے طور پر شامل کر سکتے ہیں، اسے مختلف سالن میں پکا سکتے ہیں، اسے سینڈوچ فلنگ کے طور پر شامل کر سکتے ہیں اور پاستا میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔
سی فوڈ:سمندری غذا جیسے مچھلی پروٹین کا ایک بہت عام ذریعہ ہے۔ اسے مزید مزے دار بنانے کے لیے مختلف طریقوں سے پکایا جا سکتا ہے۔ اس کا سالن بنا سکتے ہیں، چاول کے ساتھ کھا سکتے ہیں، سلاد، سینڈوچ وغیرہ میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔
چنے: چنے پروٹین کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔ یہ آسانی سے دستیاب بھی ہیں اور متعدد طریقوں سے تیار کیے جا سکتے ہیں۔ چنے کو مچھلی اور چکن کی جگہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ مختلف سلاد سبزیوں، لیموں اور نمک کو ملا کر چنے کی چاٹ بنا سکتے ہیں۔
خواتین جو جلد کے مسائل سے پریشان ہیں، انہیں بخوبی اندازہ ہے کہ مہاسے جِلد کے طویل مدتی مسائل میں سے ایک ہیں جو اکثر جِلد کے مردہ خلیوں اور تیل کے ذریعے جِلد کے سوراخوں کے بند ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے، خواتین و حضرات مختلف علاج آزماتے ہیں۔ ان خواتین و حضرات کے لیے جو اپنے گھروں میں آرام سے اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں، بہتر ہے کہ کچھ آزمائے ہوئے اور آزمودہ گھریلو علاج کی طرف جائیں۔
ماہرین نے کیل مہاسوں کے خاتمے کا آسان گھریلو علاج تجویز کیا ہے جس میں آپ ایک کھانے کا چمچ ایلو ویرا جیل میں چٹکی بھر ہلدی اور آدھا چائے کا چمچ عرق گلاب ملا لیں۔ اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے کے بعد دھو لیں۔ اس علاج میں استعمال ہونے والے تمام اجزاء ہمارے گھروں میں آسانی سے دستیاب ہیں۔مہاسوں کی وجوہات:عام طور پر جِلد کے مردہ خلیات ، تیل اور بیکٹیریا مہاسوں کا سبب بنتے ہیں۔ تاہم کچھ دیگر وجوہات بھی جِلد کے اس مسئلے کو متحرک کر سکتی ہیں جیسے:
ذہنی تناﺅ: یہ ہماری جِلد پر مہاسوں کی وجہ بن سکتے ہیں کیونکہ ذہنی تناﺅ کی وجہ سے نیند میں کمی واقع ہونا عام بات ہے جس کا اثر ہماری جِلد پر پڑتا ہے۔ موسم گرما میں عام طور پر ہاضمہ بہتر طریقے سے کام نہیں کرتا جس سے قبض جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ سے بھی جِلد پر مہاسے نمودار ہوسکتے ہیں۔پسینہ جِلد کے پی ایچ توازن کو تبدیل کرتا ہے اور مہاسوں کا سبب بن سکتا ہے۔سوجن والے مہاسے اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب بیکٹیریا بند سوراخوں کے اندر پھنس جاتے ہیں۔مہاسوں کو ایک سنگین مسئلے کی طرح محسوس کیا جاتا ہے جس سے نمٹنا مشکل ہے لیکن کچھ مفید مشوروں کے ذریعے ان سے نمٹنا سکتا ہے۔
بے داغ جلد کے لیے بیوٹی ٹپس:-
آپ گھر میں ہوں یا دفتر میں ،فارغ ہوں یا کام میں مصروف ، خود کو اپنے چہرے کو چھونے سے باز نہیں رکھ پاتیں۔ وہ خواتین جن کے چہرے پر مہاسے نکلتے ہیں اور پھر جلد پر ان کا داغ پڑجاتا ہے انہیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ان کی معمولی عادتیں بھی اس پریشانی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔ کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ چہرے پر ہلکی سی خارش ہو جائے یا کیل مہاسے نکل رہے ہوں تو وہ اسے کھرچتے رہتے ہیں یا پھر کیل مہاسوں کو باہر نکلنے سے پہلے ہی دبانا شروع کر دیتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ مہاسا تو نکلنے سے باز نہیں آتا، البتہ چہرے پر ایک ضدی کالا یا براﺅن داغ پڑجاتا ہے جو انتہائی بد نما محسوس ہوتا ہے۔ جسم کا اپنا ایک خودکار نظام ہے جو مختلف کیمیائی مرکبات کے ذریعے ان مہاسوں کو مندمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جسم میں موجود وٹامن تھری نہ صرف چہرے پر موجود داغ دھبوں پر جادو کی طرح سرائیت کرتا ہے بلکہ دھوپ سے جلی اور عدم یکسانیت کا شکار جلد کے لئے بھی انتہائی مو_¿ثر ہے۔ اس لئے چہرے پر نکلنے والے دانوں اور کیل مہاسوں کو کھرچنے اور دبانے کے بجائے ان کا از خود ٹھیک ہوجانے کا انتظار کریں تاکہ آپ کا چہرہ بد نما داغ دھبوں سے محفوظ رہ سکے .
جلد اور آنکھوں کے لیے عرق گلاب کے فوائد :-
ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ عرق گلاب کسی طرح سے نقصان نہیں دیتا ہے، بلکہ جسم اور ہاتھوں کی جلد میں تازگی، سفیدی اور نرمی پیدا کرتا ہے کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں۔ یہ جلد کو مضبوط کرتا ہے، اسے عیبوں اور نقائص سے پاک کر کے نکھار دیتا ہے۔ عرق گلاب کو جلد کی حفاظت ، علاج اور الرجی سے چھٹکارا پانے کے لیے مختلف انداز میں استعمال کیا جاتا ہے۔یہ اپنی دافع سوزش خصوصیات کی بدولت بہت ساری کریموں اور کاسمیٹکس میں استعمال ہوتا ہے۔ عرق گلاب جلد کو پُرسکون بناتا اور بڑھاپے کی علامات کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اگر آنکھوں کو دھونے کے لیے عرق گلاب استعمال کیا جائے تو یہ آنکھوں کو چمکدار ، واضح اور صاف کرتا ہے۔ یہ آنکھوں کے نیچے سوزش کو دور کرنے اور سیاہ حلقوں کو ختم کرنے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
کیل مہاسوں کے خاتمے کے لئے کھانے کا ایک چمچ ایلو ویرا جیل میں چٹکی بھر ہلدی اور آدھا چائے کا چمچ عرق گلاب ملا ئیں، اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے کے بعد دھو لیں