پولیس اہلکار نے تھانے میں خود کشی کرلی

پولیس اہلکار نے تھانے میں خود کشی کرلی
پولیس اہلکار نے تھانے میں خود کشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

اے ایس آئی کی شناخت علی گل چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے جو گھارو تھانے میں تعینات تھا۔ پولیس حکام کے مطابق علی گل نے تھانے میں ہی اپنی سرکاری رائفل سے خود پر تین فائر کیے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اے ایس آئی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔  ہسپتال حکام نے ضابطے کی کارروائی کے بعد اہلکار کی لاش اہل خانہ کے حوالے کردی ہے۔