ڈرائیور نے ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا

ڈرائیور نے ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا
ڈرائیور نے ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا

  


 ٹھٹھہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈرائیور نے ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا ،جناح ایکسپریس کی بوگیوں کو جوڑنے والا راڈ بکس ٹوٹ گیا۔ حاضر دماغ ڈرائیور نے خطرہ محسوس کرتے ہی ٹرین روک دی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق جنگ شاہی ریلوے سٹیشن کے قریب جناح ایکسپریس کی ایک بوگی کاراڈ باکس ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرین کی بوگیاں ہچکولے کھانے لگیں ۔ خطرہ محسوس کرتے ہی حاضر دماغ ڈرائیور کی طرف سے ٹرین کو رن پٹھانی ریلوے اسٹیشن سے کچھ دور روک لیا گیا ۔ راڈ باکس کا معائنہ کرنے کے بعد بغیر مرمت کے ٹرین کو روانہ کر دیا گیا ۔

مزید : علاقائی /سندھ /ٹھٹہ