پولیس کا لاٹھی چارج، کارکنان کو منتشر کرنے کیلئےآنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال

پولیس کا لاٹھی چارج، کارکنان کو منتشر کرنے کیلئےآنسو گیس اور واٹر کینن کا ...
پولیس کا لاٹھی چارج، کارکنان کو منتشر کرنے کیلئےآنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمان پارک میں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان پر  لاٹھی چارج کیا اور منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن اور آنسو گیس کےگولے برسائے جس پر کارکنان نے شدید پتھراو کیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس اور  کارکنان آمنے سامنے آ گئے۔ پولیس نے  لاٹھی چارج شروع کردیا تاہم کارکنوں نے شدید پتھراو کیا۔ پولیس نے کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن بھی استعمال کیا ہے۔ 

پولیس نے کارکنوں کے کیمپوں کی جانب رخ کر لیا جہاں کارکنوں کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے تاہم کارکن پولیس کو عمران خان کی رہائش گاہ کی جانب پیش قدمی کو  روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -