دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج
کراچی (آئی این پی)دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، متنازع کینالز کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں خیرپور میں سندھو دریا سے چھ کینال نکالنے کے خلاف طلبہ سڑکوں پرنکل آئے،مظاہرین نے ریلی کے بعد مہران ہائی وے پر دھرنا دے دیا ہے۔نوشہروفیروز کے صحافی بھی دریائے سندھ پر کینالز بننے کے منصوبے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، صحافیوں کا کہنا ہے کہ سندھو دریا ہماری ریڈ لائن ہیکسی قیمت پر کینالز نہیں بننے دیں گے۔ مٹیاری میں متنازع کینالز کے فیصلے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، وکلا نے بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کرتے ہوئے نعرے بازی کی ہے۔لاڑکانہ میں بھی متنازع کینالز کے خلاف لاء_ کالج کے طالبعلموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینر اٹھا کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
احتجاج