وفاقی محتسب اعجاز احمد نے ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا

  وفاقی محتسب اعجاز احمد نے ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز رپورٹر)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا اور ریجنل آفس لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال ا،گو جرا نو ا لہ کے افسران سے ملاقات کی۔ وفاقی محتسب نے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔ میٹنگ میں وفاقی اداروں کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات پر فرمایا کہ یہ عوام کا ہم پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایا ت جاری کیں کہ وہ فیصلوں پر عمل درآمد کو ہر ممکن کوشش کر کے یقینی بنائیں اور اپنے فیصلوں کو قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ان کے معیار کو بہتر بنائیں تاکہ عمل درآمد میں آسانی ہو سکے اور عوام کے مسائل کا بروقت حل کیا جاسکے۔ بعد ازاں وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے صوبائی محتسب پنجاب عائشہ حامد صاحبہ سے ملاقات کی اور عوام کے مسائل کے حل کرنے کے لئے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔