قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج 

قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(سٹاف رپورٹر)قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا،عدالت عالیہ نے ایڈووکیٹ جنرل و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔درخواست خادم حسین کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی صرف کابینہ ہی کر سکتی ہے۔ قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی رولز کی خلاف ورزی ہے۔ موجودہ قائم مقام پراسیکیوٹرجنرل سینیارٹی لسٹ میں 17 ویں نمبر پر ہے۔ قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی سے سینئیارٹی کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔