ڈیرہ، مختلف علاقوں میں پاک فوج کے 30 خصوصی عارضی چیک پوسٹیں قائم
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈیرہ کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے غیر معمولی سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے، جس کے تحت مختلف مقامات پر 30خصوصی عارضی چیک پوسٹیں قائم کی گئیں جہاں چیکنگ کا عمل جاری رہا۔ ان اقدامات کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام تھا۔پاک فوج کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات کے علاوہ حساس مقامات پر بھی عارضی چیک پوسٹیں قائم کی گئیں، جہاں شہریوں کڑی نظر رکھی گئی۔ ان عارضی چیک پوسٹوں پر پاک فوج اہلکاروں کےساتھ ساتھ ،کسٹم حکا م ، ایکسائز عملہ اور پولیس کی نفری بھی تعینات رہی تاکہ سیکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا جا سکے۔شہریوں نے پاک فوج کی جانب سے کیے گئے ان سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان انتظامات سے جرائم اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ مقامی لوگوں نے امن و امان کی بحالی کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔