سائنس بھی مان گئی کہ معاف کرنا بہتر ہے

سائنس بھی مان گئی کہ معاف کرنا بہتر ہے
سائنس بھی مان گئی کہ معاف کرنا بہتر ہے
کیپشن: forgive

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈنبرا (نیوز ڈیسک) معاف کردینا بدلہ لینے سے بہتر ہے۔ آپ نے یہ سنہری قول تو بار بار سنا ہوگا لیکن اب اس پر حکمت قول کی صداقت کو سائنس نے بھی ثابت کردیا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر آپ کسی کی زیادتی کو معاف کردیتے ہیں تو یہ آپ کی ذہنی صحت کیلئے انتہائی مثبت ثابت ہوتا ہے کیونکہ معاف کردینے سے آپ کو دوسروں کی زیادتیاں اور ان سے متعلقہ تلخ یادوں کو بھلانے میں مدد ملتی ہے۔ لیکن اگر آپ کسی کو معاف نہیں کرتے تو یہ تلخ یادیں آپ کے دماغ میں ہمیشہ محفوظ رہتی ہیں اور آپ چاہنے کے باوجود ان سے نجات نہیں پاسکتے۔ سکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف سینٹ اینڈ ریورز سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر صائمہ نورین کی یہ تحقیق سائیکو لوجیکل سائنس نامی جریدے نے شائع کی ہے۔ ڈاکٹر صائمہ کا کہنا ہے کہ یہ دریافت مستقبل میں نفسیاتی عارضوں کے علاج میں بھی استعمال ہوسکے گی۔