فلمساز شائقین کے مزاج کے مطابق فلمیں بنائیں:سارہ لورین

فلمساز شائقین کے مزاج کے مطابق فلمیں بنائیں:سارہ لورین

  

لاہور ( این این آئی) معروف اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ فلمسازوں کو شائقین کے مزاج کو مد نظر رکھتے ہوئے فلمیں تخلیق کرنی چاہئیں،موجودہ دور میں برادری ازم اور فارمولا فلموں کے لئے کوئی جگہ نہیں کیونکہ ایسی فلموں کی وجہ سے ہی ہماری انڈسٹری کو زوال آیا ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فلمسازوں کو معاشرے کی نبض پر ہاتھ رکھنا ہوگا ، اس کے ساتھ معاشرے خصوصاً نوجوان نسل کی اصلاح کے لئے کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان میں معیاری فلمسازی اور جدید سینما گھروں کے باعث حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں جس سے تمام لوگوں کو استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ آج جو کچھ بھی ہوں وہ اپنے وطن پاکستان کی وجہ سے ہوں ، جب بھی اچھا پراجیکٹ ملا تو اس میں ضرور کام کروں گی ۔

مزید :

کلچر -