ایئر لائنز کو حج2025کیلئے کوٹہ الاٹ،شارٹ حج21سے25روز کا ہوگا

ایئر لائنز کو حج2025کیلئے کوٹہ الاٹ،شارٹ حج21سے25روز کا ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (میاں اشفاق انجم سے) ایئر لائنز کو حج2025ء کیلئے کوٹہ الاٹ، ایئر لائنز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا، سرکاری حج سکیم کا حج 38 سے42 روز کا اور شارٹ حج 21 سے25 دن کا ہو گا۔ نارتھ ساؤتھ کی بجائے پورے ملک سے سرکاری عازمین کا لانگ حج کا800ڈالر جبکہ شارٹ حج کا کرایہ 1000ڈالر ہو گا۔حج آپر یشن 2025ء کا آغاز25اپریل کو تمام ایئر لائنز پاکستان سے مدینہ کیلئے روانگی کے سا تھ کریں گی۔روڈ ٹو مکہ کی وجہ سے حج2025ء میں پشا و ر،سیالکوٹ، فیصل آباد، سکھر، رحیم یار خان سے سر کا ر ی عازمین کی روانگی نہیں ہو سکے گی۔ملک بھر کے پا نچ گیٹ وے کراچی،کوئٹہ، ملتان، لاہور، اسلام آباد سے حج آپریشن مکمل ہو گا۔ حج2025ء میں کراچی، اسلام آباد کے بعد لاہور کو روڈ ٹو مکہ پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات نے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر سید عطاء الرحمن کے ساتھ حج2025ء کے آپریشن کیلئے معاہدہ سائن کیا۔وفاقی سیکرٹری ذوالفقار حیدر، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی ناصر عزیز خان، جوائنٹ سیکرٹری حج سجاد یلدرم، جی ایم پی آئی اے محمد شفیق بھی موجود تھے، طے پانے والے ایگریمنٹ کے مطابق حج2025ء میں پی آئی اے اور سعودی ایئر لائنز کو یکساں 35ہزار کے حساب سے کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔ سیرین ایئر کو7500، ایئر بلیو کو 7380 جبکہ ایئر سیال کو3500 عازمین حج کا کوٹہ ملا ہے۔