مانگا منڈی میں ایل پی جی کی غیر قانونی طور پر فروخت،انتظامیہ خاموش

  مانگا منڈی میں ایل پی جی کی غیر قانونی طور پر فروخت،انتظامیہ خاموش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگامنڈی(ملک ممتاز حسین)مانگامنڈی شہر اور گردونواح کی آبادیوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی دکانیں کھل گئیں، غیر معیاری مشینری سے ایل پی جی کی سلنڈروں میں فلنگ کی جاتی ہے،ٹرانسپورٹرز نے گاڑیوں میں غیر معیاری سلنڈر نصب کرالئے،انسانی جانیں خطرات سے دوچار۔ دوسری جانب سلنڈروں میں گیس بھرنے کے دوکاندار منہ مانگے ریٹ وصول کر رہے ہیں اس وقت مانگا منڈی کے علاقے میں 300  روپے کلو سے زائد پر فی کلو گیس دی جارہی ہے۔ مہنگائی پر کنٹرول کرنے والی ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام۔  پرائس کنٹرول کمیٹی کے مجسٹریٹ علاقہ میں آنا گوارہ ہی نہیں کرتے۔عوامی حلقو ں نے کمشنر اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ غیر معیاری مشینری سے گیس ری فلنگ کرنے اور بغیر لائسنس کے غیر قانونی کام کرنے والے دکانداروں اور مہنگے داموں گیس فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔