حکمران فلسطین کے لئے کچھ نہیں کر سکتے،علامہ جواد نقوی
کاہنہ(نامہ نگار)تحریک بیداری امت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے خوشاب میں وحدتِ امت مصطفی کانفرنس بعنوان لبیک یا اقصی،لبیک یا غزہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقین سے کہتا ہوں کہ اگر پاکستان بھر سے سارے سنی، شیعہ، اہلحدیث، وہابی شہری، دیہاتی، سیکولر، لبرل، سب لبیک اللھم لبیک اور لبیک یا اقصیٰ، لبیک یا غزہ کہتے ہوئے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کے سامنے جمع ہو جائیں اور عہد کریں کہ جب تک غزہ و بیروت میں امن قائم نہیں ہوتا، ہم واپس نہیں جائیں گے تو یقین جانیے، آپ کی یہ یکجہتی آدھے دن میں غزہ اور بیروت میں امن قائم کر دے گی اور پاکستان میں بھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران غزہ اور فلسطین کیلئے کچھ نہیں کر سکتے۔
کیونکہ ان کے ضمیر آئی ایم ایف کے فضلہ اور حرام کے لقمہ سے بوجھل ہیں۔