الخدمت اور جاپان حکومت کے مابین صاف پانی کی فراہمی کامعاہدہ

      الخدمت اور جاپان حکومت کے مابین صاف پانی کی فراہمی کامعاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور جاپان حکومت میں پاکستان کے صنعتی علاقوں میں شہریوں کوصاف پانی کی فراہمی کیلئے معاہدے کی تقریب وفاقی دارالحکومت میں قائم جاپانی سفارت خانے میں ہوئی۔ جاپانی سفیرواڈامٹسوہیرواور مرکزی نائب صدروچیئرمین الخدمت واش پروگرام  سیداحسان اللہ وقاص نے معاہدے پر دستخط کئے، جس کے مطابق پاکستان کے شہروں فیصل آباد اور اوکاڑہ میں 7واٹرفلٹریشن پلانٹ لگانے کیلئے جاپان حکومت،الخدمت فاؤنڈیشن کو19.5ملین روپے فراہم کرے گی۔ جاپانی سفیرواڈامٹسوہیرونے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کیلئے جاپانی حکومت،پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں فلاحی منصوبے جاری رکھے گی۔ نائب صدرالخدمت سیداحسان اللہ وقاص نے جاپانی سفیرکا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ صنعتی علاقوں کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق منصوبے کوجلد مکمل کریں گے۔