عقیدہ ختم نبوتؐ کا تحفظ ایمان کا حصہ،مولانا سعید عنایت اللہ
لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ ورلڈکے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سے ان کی رہائش گاہ پر شیخ الحدیث مولانا محمد قاسم، مولانا طارق خلیل سمیت دیگر علماء نے ملاقات کرتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالتؐ سمیت دیگر دینی امور پر بات چیت کی اس موقع پر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے ان علماء کرام کو حدیث مسلسلات کی ”سند اجازت حدیث“ اور اپنی دیگر تصانیف دیتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالتؐ اور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس کے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں اور وسائل خرچ کرنا عشق رسول ؐکا تقاضہ اور آخرت میں حضورپاکؐ کی شفاعت کا بہترین ذریعہ ہے، انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ نسل نو کے ایمان کی حفاظت اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا فریضہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں سرانجام دیتی رہے گی انہوں نے کہا غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے بدترین مظالم وبمباری میں پچاس ہزار سے زائد بے گناہ بچوں اور خواتین سمیت مسلمانوں کی شہادت پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ اور انتہائی تکلیف دہ اور اذیت ناک ہے۔