محمد صدیق شیخ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ممبر کے طور پر حلف اٹھا لیا 

 محمد صدیق شیخ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ممبر کے طور پر حلف اٹھا لیا 
 محمد صدیق شیخ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ممبر کے طور پر حلف اٹھا لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چئیرمین لیفٹیننٹ جنرل(ر)محمد عبدالعزیز نے نئے تعینات ہونے والے ممبرمحمد صدیق شیخ سے حلف لیا۔  حلف برداری کی تقریب میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے دیگر ممبران اور افسران بھی موجود تھے۔نئے تعینات ہونے والے ممبر  محمد صدیق شیخ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کےگریڈ 21کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔  ان کی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔ انہوں نے حلف لیا کہ وہ ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر میرٹ پر بھرتیوں کو یقینی بنائیں گے۔
اس موقع پر چیئرمین پی پی ایس سی نے کہا کہ نئے ممبرکی تعیناتی سے کمیشن کے ذریعے سرکاری بھرتیوں کا عمل تیز ہوگا اور ان کے تجربے کی روشنی میں امیدوارں کی سہولت کے لئے مزید اقدامات کرنے میں آسانی ہو گی۔