ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید
ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا جس سے میجر سمیت 2جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ہرنائی میں دہشتگردوں کی جانب سے شہریوں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی اطلاع ملی، دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر میجر محمد حسیب کی قیادت میں فوری طور پر سیکیورٹی فورسز کو علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے بھیجا گیا .

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 3  دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق دوران آپریشن دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا، دھماکے میں میجرمحمدحسیب اور حوالدار نور احمد شہیدہو گئے۔

مزید :

قومی -