تربت میں 6 افراد کے قتل کے واقعے پر ایس پی معطل
تربت (ڈیلی پاکستان آن لائن)تربت میں فائرنگ سے 6 افراد کے قتل کی واردات پر ایس پی کو معطل کردیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے قتل کی واردات پر ایس پی کو معطل کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں کوئٹہ منتقل کی جارہی ہیں جہاں سے میتیں آبائی علاقوں میں بھجوائی جائیں گی۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور واقعے میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
مصباح الحق کے بیٹے فہام الحق کتنے لاکھ روپے کے بلے سے کرکٹ کھیلتے ہیں،جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
یاد رہے کہ تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن کے مکان میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے تھے,پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ،جاں بحق اور زخمی مزدوروں تعمیراتی کام کے سلسلے میں موجود تھے۔واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت رضوان، شہباز، وسیم، شفیق احمد، محمد نعیم اور سکندر کے نام سے ہوئی ہےجبکہ فائرنگ سے زخمی افراد میں غلام مصطفیٰ اور توحید شامل ہیں۔