اسرائیلی میڈیا کی حزب اللہ کے ڈرون حملے میں آرمی چیف کی ہلاکت کی تردید

اسرائیلی میڈیا کی حزب اللہ کے ڈرون حملے میں آرمی چیف کی ہلاکت کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی میڈیا نے گزشتہ روز  شمالی اسرائیل میں فوجی بیس پر ہونے والے حزب اللہ کے ڈرون حملے میں اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہالیوی کی ہلاکت کی تردید کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور  60 سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد ہلاک و زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے اسرائیلی فوج پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ ہے۔ 
عرب میڈیا کے مطابق لبنان سے آنے والے ڈرون نے اسرائیلی فوج کی گولانی بریگیڈ کی ٹریننگ بیس کو نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت بیس پر موجود فوجی کھانے کے لیے میس میں جمع تھے۔

حملے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف اکاؤنٹس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اس ڈرون حملے میں اسرائیلی آرمی چیف بھی ہلاک ہوگئے۔