چینی وزیر اعظم کا دورۂ پاکستان دوستی کے نئے باب کی شروعات ہے:مریم نواز 

چینی وزیر اعظم کا دورۂ پاکستان دوستی کے نئے باب کی شروعات ہے:مریم نواز 
چینی وزیر اعظم کا دورۂ پاکستان دوستی کے نئے باب کی شروعات ہے:مریم نواز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی آمد پرپر جوش خیر مقدم کیا اور کہاہے کہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ کو حکومت پنجاب اور عوام کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہیں - چینی وزیر اعظم کے دورۂ پاکستان کو باہمی دوستی کے نئے باب کی شروعات سمجھتے ہیں۔چین اور پاکستان کے مابین تعلقات عالمی امن، خطے کی خوشحالی اور ترقی کے ضامن ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی کا سہرا پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف کے سر ہے-وزیراعظم  شہبازشریف پاک چائنہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں - مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں سی پیک کا آغاز پاک چین دوستی کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ چینی وزیراعظم کی آمد سے سی پیک پراجیکٹس میں تیزی آئے گی، روز گار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے- پاکستان اور چین کے درمیان باہمی دوستی، اعتماد اور احترام کی مضبوط بنیاد پر قائم ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان اور چین کا باہمی تعاون تاریخ کا حصہ بن چکاہے - پاکستان اور چین مل کر خوشحال اور پرامن مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ پاک چین دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے۔وزیراعلی مریم نواز  نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو عالمی خوشحالی کے لیے چین کے عزم کا اظہارکرتا ہے۔ چین کی اقتصادی ترقی کے ثمرات سے دنیا بھر کے لوگ مستفید ہورہے ہیں۔