شفاف اور بلا تفریق احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا: چودھری سرور

      شفاف اور بلا تفریق احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا: چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین اگر احتجاج کر نا چاہتے ہیں تو اپنا شوق پورا کر لیں۔ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے کر پشن کا جڑوں سے خاتمہ ضروری ہے،شفاف اور بلاتفریق احتساب پرکوئی سمجھوتہ کیااور نہ ہی آئندہ کر یں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے قذافی سٹیڈیم پلاک میں تقریب سے خطاب میں کیا۔ موٹر وے پربداخلاقی کا شکار ہونیوالی قوم کی بیٹی ہے اور حکومت متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے کے لئے تمام وسائل استعمال کر یں گی۔آئین وقانون کے مطابق ملزموں کو نشانہ عبر ت بنایا جائیگا۔خاتون کو بداخلاقی کا نشانہ بنانیوالے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکو سخت سے سخت سزا ضروری ہے۔ انہوں نے مزیدکہا اپوزیشن اگر یہ سمجھتی کہ وہ احتجاج اور دھر نوں کی دھمکیوں سے ملک میں شفاف احتساب کے عمل کو متاثرہ کر سکتیں ہیں تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں۔ حکومت احتساب کر نیوالے اداروں کیساتھ ہے شفاف اور بلاتفرا احتساب پرکوئی سمجھوتہ کیا نہ ہی آئندہ کر یں گے۔
چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -